10 دسمبر، 2015، 12:02 PM

صوبہ پکتیا میں پاکستانی طالبان کا اہم کمانڈر آریانہ ہلاک

صوبہ پکتیا میں پاکستانی طالبان کا اہم کمانڈر آریانہ ہلاک

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپ کے دوران پاکستانی طالبان کا اہم کمانڈر آریانہ ہلاک ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپ کے دوران پاکستانی طالبان کا اہم کمانڈر آریانہ ہلاک ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپ افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان پکتیا میں ہوئی جس کے نتیجے میں اہم دہشت گرد کمانڈر آریانہ ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں 15 شدت پسند گرفتار بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آریانہ شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر تھا جو آپریشن ضرب عضب شروع ہونے سے قبل اپنے بہت سے ساتھیوں سمیت افغانستان فرار ہو گیا تھا۔

News ID 1860191

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha